خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا عدالت میں طلب ،ابراہیم پرسنگین الزام عائد

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عطا مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی سفارش پر پولیس کی جانب سے دو افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف دائر درخواست پرابراہیم مانیکا کو 24فروری کو طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ایڈووکیٹ ارشد جنجوعہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ احمد حسن اور ایاز احمد کا عطا مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا سے کاروباری تعلق تھا ،

ابراہیم ما نیکا کی سفارش پر پولیس نے دونوں افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔دوران سماعت پولیسں نے جواب عدالت میں جمع کروا تےہوئے موقف اپنایا کہ کسی شہری کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا گیا ،ابراہیم مانیکا نے کوئی سفارش نہیں کی ۔

فاضل عدالت نے عدالت نے پولیس کا جواب آنے کے بعد ابراہیم مانیکا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »