حکومت بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے

رحیم یارخان صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمد شفیق اوررکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے‘ مشکل وقت جلد گذر جائے گا اور ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے صدرسیاسی سماجی وکاروباری شخصیت رحیم یارخان چیمبر کے ممبر میاں سعد حسن کی جانب سے رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری عبدالرؤف مختاراور ایگزیکٹو ممبرچوہدری عثمان محمودکے اعزا ز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ضلع بھر کی بزنس کمیونٹی نے فرینڈز بزنس فورم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شاندار کامیابی دلائی ہے اب نومنتخب صدر اور ایگزیکٹو ممبران بھی دن رات کاروباری برادری کیلئے کام کریں اور انہیں درپیش مسائل حل کرواتے ہوئے ادارہ کی بہتری کیلئے جدوجہد کریں۔

رحیم یارخان چیمبر کے نومنتخب صدر چوہدری محمد شفیق علیم نے کہا کہ وہ ضلع بھر کی بزنس کمیونٹی کے انتہائی شکر گذار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوسری مرتبہ خدمت کا موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں نبھاتے ہوئے ادارہ کی ترقی اور ممبران کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

تقریب کے میزبان میاں سعد حسن نے تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد شفیق علیم کی کامیابی رحیم یارخان چیمبر میں ان کے سابقہ دور کی خدمات کا اعتراف ہے۔

ہمیں پوری امید ہے کہ وہ انشاء اللہ ضلع بھر کی بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ادارہ کی ترقی کیلئے اپنی ہر ممکن صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ تقریب میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری عبدالرؤف مختار‘ ایگزیکٹو ممبرچوہدری عثمان محمود‘رحیم یارخان چیمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری افتخار انجم‘ ایگزیکٹو ممبران چوہدری اعظم شبیر‘ چوہدری غلام عباس چیمہ‘ ڈاکٹر عمرفاروق‘ چوہدری جاوید ارشاد‘ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق‘ سابق سینئر نائب صدر رحیم یارخان چیمبرمیاں شوکت حیات‘ میاں طیب نواز‘ میاں احمدکمال‘میاں شفیق الرحمن‘ چوہدری عمران شبیر‘ شمیل مرزا‘ میاں ندیم مقبول‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضر حیات ودیگر نے شرکت کی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close