بہاول پور کے لیے بڑا گیم چینجر منصوبہ

رحیم یارخان : بہاول پور کے لیے بڑا گیم چینجر منصوبہ ، فرخ ممتاز وڑاءچ سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنجاب ہائی ڈیپارٹمنٹ بہاول پور کی کاوشیں رنگ لے  ایکسپریس وے کی طرز پر بنائی جانی والی سڑک بہاولپور تا جھانگڑہ شرقی انٹر چینج کے لیے 13 بلین (13 ارب ) کی رقم پہلے فیز کے لیے مختص کر دی گئی ،
بہاولپور کو جھانگڑہ شرقی موٹر وے سے جوڑا جائے گا ، ایکسپریس وے کے ساتھ دو رویہ کیرج وے بھی بنائے جائیں گے
، سڑک کی دونوں سائڈز پر دو سروس روڈ بھی تعمیر کی جائینگی ،
سمہ سٹہ سے گزرنے والی نہر کے اوپر دو فلائی اوور بھی تعمیر کیے جائینگے ، سدرن بائی پاس ایشیا گھی ملز این 5 پر بھی فلائی اوور تعمیر ہونگے،
 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب کی پانچ اہم شاہرات کو کیرج وے کی طرز پر تعمیر کرنے کے لیے کام کاآغاز کر دیا گیا ۔
اِس حوالے سے چیف انجینئر پنجاب ہائی وے سنٹرل زون اور چیف انجینئر ساتھ زون نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اینول ڈویلپمنٹ پروگرام 2023-24 کے لیے پنجاب کی پانچ اہم سڑکوں کو شامل کر لیا ہے
جس میں بہاول پور کو موٹر وے ایم 5 تک آسان و محفوظ رسائی دینے کے لیے ایکسپریس وے کی طرز 42 کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی
جبکہ ایکسپریس وے کے ساتھ دو رویہ ایڈیشنل کیرج وے بھی تعمیر ہونگے اور عام ٹریفک کے لیے ایکسپریس وے و کیرج وے کے دونوں سائیڈز پر دو سروس روڈ بھی بہاول پور تا جھانگڑہ شرقی انٹر چینج تک بنائی جائیگے ۔
تاہم فرخ ممتاز وڑائچ سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنجاب ہائی وے بہاول پور نے بتایا کہ اِس مقصد کے پہلے فیز کے لیے 13 بلین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہاول پور تا جھانگڑہ شرقی موٹر وے ایم 5 کا یہ منصوبہ علاقہ کے لیے بڑے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اِس 42 کلو میٹر طویل اہم سڑک پر دو جگہوں جن میں سمہ سٹہ ہیڈ پر اور سدرن بائی پاس ایشیا گھی ملز این 5 پر فلائی اوورز بھی تعمیر ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے وژن کے مطابق بہاول پور کو موٹر وے سے جوڑنے کے لیے انتہائی خطیر رقم مختص کی ہے
جو ان کا عوامی بھلائی کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتہائی اہم پیش رفت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جلد اِس منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ پنجاب کی پانچ سڑکوں پر فوری طور پر کام کے آغاز کے احکامات جاری کیے گئے ہیں
جن میں بہاول پور تا جھانگڑہ شرقی روڈ ایک اہم ترین منصوبہ اور مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔
دوسری جانب احمد پور شرقیہ اور بہاول پور کے عوام نے فرخ ممتاز وڑاءچ ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ بہاول پور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button