بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن شمازیہ ظفر نے بہاول لیڈیز کلب بہاول پور کا دورہ

بہاول پور:بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن شمازیہ ظفر نے بہاول لیڈیز کلب بہاول پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری بہاول لیڈیز کلب شاہدہ درانی نے بیگم کمشنر شمازیہ ظفر کو لیڈیز کلب کے بارے میں بریفنگ دی اور کلب کے انتظامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔بیگم کمشنر شمازیہ ظفر نے انسپکشن کے بعد منتخب ہونے والی 12رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین سے حلف لیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران کلب کی بہتری اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاول لیڈیز کلب بہاول پور کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔بیگم کمشنر نے کہا کہ بہاول لیڈیز کلب بہاول پور میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے لئے تمام تردستیاب وسائل کو یکجا کر کے سہولیات مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے بہاول لیڈیز کلب بہاول پور کی کاوشوں کو سراہا اور کوکنگ کلاسز، بیکنگ کلاسز، ایمبرائڈری کلاسز، سوئمنگ پول، سکواش کورٹ جیسی سہولیات مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بیگم ملک حبیب اللہ بھٹہ، بیگم صبا طارق، بیگم شاہدہ درانی، بیگم امبر سعید، بیگم خالدہ چشتی، بیگم بسمہ اعجاز، بیگم عظمی مسعود،، بیگم شاہدہ رحمن، بیگم فرح لیاقت لودھی، بیگم زاہدہ انور، بیگم اسماء یاسمین، بیگم دلاہما اور بیگم فرح ناز سمیت تمام ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی موجود تھے۔

گورنمنٹ دارلاطفال زنانہ بہاول پور میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی سمیرا ملک اور ڈویژنل ڈائریکٹر سحر صدیقہ تھیں۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر نورالعین، سپرنٹنڈنٹ دارالامان فریال امین سمیت پاک مکتب سکول کے طلبہ اورکثیر تعداد میں بچے موجود تھے۔

تقریب میں بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔ نیز بچوں کے لئے پتلی تماشہ اور میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ دارالاطفال طاہرہ حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق پر بات کی۔میڈم سمیرا ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تفریح کے لئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر میڈم سحر صدیقہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما بھی بہت ضروری ہے اور اس طرح کے تفریحی پروگرام کا انعقاد تسلسل سے جاری رہنا چاہئے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکائے تقریب کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Exit mobile version