بہاولپور میں 1059روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،30آگ لگنے کے واقعات، 114لڑائی جھگڑے کے واقعات

رحیم یارخان (ڈیسک)بہاول پور:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بہاولپورباقرحسین نے ماہ اگست میں ریسکیو 1122کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے اگست میں 59959فون کالز موصول کیں جن میں 4659کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں اور ان پرجائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 7.6 منٹ رہا۔

انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے گزشتہ ماہ بھی شہر کے مختلف مقامات اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال و دیگر ہسپتالوں سے کروناوائرس سے متاثرہ افراد کو سول ہسپتال میں مخصوص ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی خدمت کو بھی سراہا۔انھوں نے ایمرجنسیز کی نوعیت بتاتے ہوئے کہا کہ اگست میں 1059روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،30آگ لگنے کے واقعات، 114لڑائی جھگڑے کے واقعات،2803میڈیکل واقعات، 11 نہر میں ڈوبنےکاواقعہ اور642دیگر ریسکیوایمرجنسی آپریشن کے واقعات شامل ہیں۔

باقر حسین نے بتایاکہ ریسکیو1122بہاولپورنے گذشتہ ماہ میں 5483افرادکو ریسکیو کیاجن میں 2527افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا اور2800افراد جو شدید نوعیت کے زخمی تھے، ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا اور گذشتہ ماہ ان حادثات میں 156 افراد جاں بحق ہوئے۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 بہاولپور ریجن کے زیر اہتمام  پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام کے لیے بھر پور خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ گزشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت  644مریضوں کو احمدپور، حاصل پور، خیرپور اور یزمان و دیگر دیہی مراکز سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال اور پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا

گذشتہ ماہ عاشورہ محرم الحرام میں ضلع بہاولپورکی تمام اہم مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لیے 375ریسکیوئرز سمیت ایمبولینسزاور فائر وہیکلز،ریسکیو وہیکل اورریکوری وہیکل اور موٹر بائیک ایمبولینسز بھی تعینات کی گئیں

ریسکیو بہاولپور کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام کے ایام میں شہر بھر کی امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ڈس انفکشن سپرے بھی کیا گیا۔انھوں نے بتایا ریسکیو1122 نے گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہوئے

ضلع بھرکے ماتمی جلوسوں کے دوران کل 876عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ دوران عزاداری 14 عزادار شدید زخمی ہوئے جن کو ایڈوانس طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close