یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیک کاٹا گیا

رحیم یار خان: پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں میاں نواز شریف دور حکومت میں کیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ 28مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت ضلعی صدر میاں خالد شاہین نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں خالد شاہین نے کہا کے مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ملکی وقار بلند اور عوام خوشحال ہوئے ہیں۔

جس کی ہماری قیادت کو سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کے موجودہ حکومت نے دوسالہ اقتدار میں صرف سیاسی مخالفیں سے انتقام لینے کے سواہ کوئی کام نہیں کیا اس نا اہل حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اور اب ان کرپٹ ٹیم کے کرپشن کنگ وزیر اعظم کوخود عوام کی جان چھوڑ دینی چاہیے  تاکہ سہی عوامی قیادت ملک پر حکومت کرے۔

اس موقع پر شعبہ خواتین کی ضلعی صدر نسرین ریاض،رانا شیر آفگن،اقبال اختر،رانا عبدا لشکور،شہزاد مہاندرہ اور  دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ظہر جمیل،بابو لیلہ رام، آمنہ بیگم،منثوراں مائی، نور جہاں سمیت کار کنان شریک تھے۔ اخر میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »