fbpx

کیئر ڈویلپمنٹ فاوُنڈیشن کے زیراہتمام ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر تقریب

رحیم یار خان: کیئر ڈویلپمنٹ فاوُنڈیشن کے زیراہتمام ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد شمعیں روشن کی گیں۔

 کیئر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی جانب سے دُعا چوک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا کس میں تمام مذاہب کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر فاونڈیشن کے صدر عمران کمار،جنرل سیکرٹری سمار جی راٹھور، اور مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما خواتین ونگ میڈم صائمہ طارق نے شمعیں روشن کیں اور شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے تمام مذاہب میں انسانیت کے لیے امن کا پیغام ہے

جس کی بنیاد پر تمام انسانوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا کے پاکستان میں رہنے والی تمام اقلتوں کو مذہبی آزادی ہے۔یہی وجہ ہے کے اقلیت ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ہندو رہنماوں نے کہا کے ہم اپنی تمام مذہبی رسومات میں ملکی ترقی اور امن کے لیے خصوصی پراتنا کرتے ہیں۔

تقریب میں میسحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے مجاہد سلیم سمیت سرُجن جی، گرو گمن داس، پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے نبیل کمار،بھورا رام سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں  شریک تھے۔ اس موقع پر موسیکی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا  جو چولستانی گلوکار دتُو لعل نے اپنی سُروں سے شرکا کء کو مہازوز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »