رحیم یارخان : چولستان میں تاریخی مقام پتن منارہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

رحیم یارخان:چولستان میں رفاعی کام کرنے والی سماجی تنظیم کیئر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی بہتر کارکردگی پر عہدیداروں کے عزاز میں تاریخی مقام پتن منارہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ چولستانی گلوکار کرشن لعل بھیل کے شاگرد بیبو پردیسی بھیل نے اپنے گروپ کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر آصف یعقوب، نادر جسکانی،نیچل داس،نارو لال،بھورا رام سمیت اہل علاقہ کثیر تعداد میں چریک تھے۔

کیئر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے صدر عمران کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بغیر رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے کیئر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن غریب اور مستحق افرد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان مین رہنے والی ہندو برادری زیادہ مسائل کا شکار ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجہی ان کے بچوں کو تعلیم دلوانا ہے۔کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں میزبانوں اور شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »