اضلاع میں مقامی ٹیچرز کی بھرتی کیلئے پالیسی 20اضلاع کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دی

صوبائی کابینہ نے 5سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 200ارب روپے کی سرمایہ کاری، پسماندہ اضلاع میں مقامی ٹیچرز کی بھرتی کیلئے پالیسی، ٹڈی دل، بارش اورسیلاب سے متاثرہ 20اضلاع کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دی۔
697زمینوں کی شفاف نجکاری کیلئے کمشنرز کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ نے وویمن ہاسٹل اتھارٹی بل 2020، محکمہ اوقاف کے اکاؤنٹس کی فرانزک آڈٹ رپورٹ برائے سال 2018 – 2015 اور رویت ہلال بل 2019 پر قانون سازی کی منظوری بھی دی۔شاہدرہ میں چلڈرن اینڈ فیملی پارک کے قیام کے لئے70کنال اراضی کی فراہم کی جائے گی جبکہ ڈیرہ
غازی خان میں ایجوکیٹرز کی 1142 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور8دسمبر:۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر آفس میں کابینہ اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 38 ویں اجلاس میں صوبے میں 5سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 200ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے

جبکہ مزید11سیمنٹ پلانٹس لگانے کے حوالے سے ضروری امور نبٹائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے پہلی بار صرف90روز کے اندر سیمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے این اوسیز کا اجراء کیاگیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ اضلاع میں مقامی ٹیچرز کی بھرتی کیلئے پالیسی کی منظوری دی گئی جس سے ان اضلاع میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے گی۔کابینہ نے ٹڈی دل، بارش اورسیلاب سے متاثرہ 20اضلاع کیلئے دس کروڑ نوے لاکھ کے امدادی پیکج کی منظوری بھی دی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بینک آف پنجاب کے ساتھ آن لائن کالج ایڈمیشن کے لئے معاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی جن کے مطابق نجکاری بورڈ کی 697زمینوں کی شفاف نجکاری کیلئے کمشنرز کو منتقل کردی گئی ہیں۔
کابینہ نے وویمن ہاسٹل اتھارٹی بل 2020، محکمہ اوقاف کے اکاؤنٹس کی فرانزک آڈٹ رپورٹ برائے سال 2018 – 2015 اور رویت ہلال بل 2019 پر قانون سازی کی منظوری بھی دی جبکہ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی مالی سال 20- 2019 کی سفارشات کی اصولی منظوری بھی دی گئی
جس کے تحت روٹ پرمٹ کی فیسوں میں ضروری ردوبدل کیا جائے گا۔کابینہ نے شاہدرہ میں چلڈرن اینڈ فیملی پارک کے قیام کے لئے70کنال اراضی کی فراہمی اور ڈیرہ غازی خان میں ایجوکیٹرز کی 1142 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف فیصل آباد کیلئے پروفیسر ڈاکٹر شوکت پرویز کی ریکٹرکے عہدے پر تقرری اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کیلئے پروفیسر ڈاکٹر سید الحسن چشتی کی وائس چانسلرکے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، پی ڈٰ ایم کی ہر جماعت کا ایجنڈا اسکی ذات کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو حکومت گرانے کا اتنا ہی شوق ہے توآئینی راستے پر چلتے ہوئے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔
کچھ شوقیہ سیاسی فنکار اپنی سیاست کا نشہ پورا کرنے کیلئے کرونا کے ماحول میں معصوم عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسی ہے کہ پی ڈی ایم کو سیاسی محاذ پر شکست دیں گے۔
حکومت رکاوٹیں کھڑی نہیں کر رہی، غلط کام ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم سکیورٹی اداروں سے تصادم چاہتی ہے مگر حکومت انہیں سیاسی شہادت کا موقع نہیں دے گی۔ آج لوگوں کو اکٹھا کرنے کیلئے راجکماری گلی گلی پھر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے متاثرہ ایم این ایز اور ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کو منہ دیکھانا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اگر کوئی یونیفارم پہنا کر اپنے پرائیویٹ جتھوں کوجلسوں میں لاتا ہے تو وہ ریاست کی رٹ کو چیلنگ کر رہا ہے۔ حکومت نے مولانا کے جتھوں اور یونیفارم میں ملبوس ڈنڈا بردار فوج کو قانون کے تابع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔                ٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »