fbpx

سنٹرل کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسزکے طلباء اور ایڈمن سٹاف کو بیسک لائف سپورٹ کی عملی تربیت

ریسکیو1122کی کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرز نے سنٹرل کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسزکے طلباء اور ایڈمن سٹاف کو دو روزہ بیسک لائف سپورٹ کی عملی تربیت فراہم کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرکے احکامات اور پرنسپل سنٹرل کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر توصیف اکرم کی خصوصی استدعا پر ریسکیو1122کی کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرز سٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمد اقبال،شفٹ انچارج یونس سعیدی،شفٹ انچارج اظہر ابرار،لیڈ فائر ریسکیورفاران جیلانی،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن عبدالسمیع اور آفس کمپیوٹر آپریٹر شہلہ نوازنے سنٹرل کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائینسز کے طلباء اور ایڈمن سٹاف کو دو روزہ بیسک لائف سپورٹ کی عملی تربیت فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے زیراہتمام کروائے گئے اس ٹریننگ سیشن میں حادثہ یا بڑے پیمانے پرسانحہ پیش آنے کی صورت میں متاثرہ افرادکی زخموں کے لحاظ سے درجہ بندی کرنے،فوری طورپرابتدائی طبی امداد فراہم کرنے،ہنگامی انخلاء کے طریقِ کار،چوٹ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیراور دل اور سانس بند ہونے کی صورت میں سی پی آر کرنے،سرکی چوٹ یا ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ لگنے پر درست طریق کار سے مریض کو سپائن بورڈ کے ذریعے منتقل کرنے کی تیکنیک و عملی تربیت فراہم کی -ریسکیوانسٹرکٹرز نے شرکاء کو تربیتی لیکچر فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز کی تربیت حاصل کرنا بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔اسی طرح حادثہ پر ایمرجنسی سروسز کے پہنچنے سے پہلے کئے جانے والے اقدامات تربیت یافتہ افراد ہی سرانجام دے سکتے ہیں،اس لیے ریسکیو1122کی تربیت معاشرہ کے ہر فرد کو حاصل کرنی چاہئے۔ریسکیو1122مختلف قسم کے حادثات وسانحات کے لیے مختلف کورسز کروارہا ہے جس سے یقینی طورپر دوران حادثہ افراد کو ان سے نمٹنے کے لیے مددملتی ہے۔
عدنان شبیر(میڈیا کوارڈینیٹر)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close