محمود شاہ کے کرپشن کے میدان میں چوکے چھکے ،ڈپٹی آفس مردانہ کرپشن کاگڑھ بن گیا

لیاقت پور:محمود شاہ کے کرپشن کے میدان میں چوکے چھکے ،ڈپٹی آفس مردانہ کرپشن کاگڑھ بن گیا،سپیشل سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب اپنا حصہ لیکر چلتا بنا،کروڑوں روپے کی میگا کرپشن پر نظر ہی نہ ڈالی ،محمود الحسن شاہ سابق ڈپٹی ڈی او میل آفس لیاقت پور منیر احمدبھٹواور جام عارف کے نقش قدم پر چل پڑا،

محمود الحسن شاہ سابقہ دور کی کرپشن کے ریکارڈ توڑنے کے چکر میں آگیا سٹیشنری کے کاغذ،فائل کور،رجسٹروں میں گھپلے سامنے آگئے ،

مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ کی خریداری کے ووچر بناکر پیسے نکلوائے گئے ،بینک میں سیلز ٹیکس جمع نہ کرایا تھا،جام عارف کی ثابت کرپشن کے باوجود اسکا سکیل بڑھادیا گیا جسکی وجہ سے محمود الحسن شاہ نے بھی کرپشن کی گنگا میں نہانے کے لیے تیل تولیہ صابن منگوالیا

ڈپٹی آفس کے فنڈز کا بیڑہ غرق کرنے والے غیر قانونی تعینات سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرملک منیراحمدبھٹو نے عجیب و غریب کرپشن کرڈالی تھی جام عارف اور ملک منیر بھٹو نے کرپشن چھپانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا لیکن کرپشن بھی منظر عام پر آگئی ہے

دستاویزی شواہدووچروں کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملنے والے تمام فنڈز کی رقم ملک منیر بھٹواور جام عارف نے خرد برد کر لی ہے

سٹیشنری کے فرضی بلوں میں بھی مارکیٹ ریٹ سے کہیںزیادہ مہنگی اشیاء کی خریداری شو کی گئی کاغذ کے رم خریدے ہی نہیں گئے محمود الحسن شاہ نے جب یہ صورتحال دیکھی کہ کرپشن کرنے پر کچھ نہیں ہوسکتا تو انہوں نے بھی کمر کس لی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑنے لگ گیا

مقامی شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب اور صوبائی منسٹر ایجوکیشن مراد راس سے مطالبہ کیا کہ سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) لیاقت پور منیر احمد بھٹو،جام عارف اور موجودہ ڈپٹی محمود الحسن شاہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اس خبر بارے محمود الحسن سے مؤقف پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کرپشن چپڑاسی سے لیکر صدر تک ہورہی ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button