fbpx

سی ای او رحیم یارخان رانااظہر کا مکروہ چہرہ آڈٹ آفیسر نے بے نقاب کردیا

رحیم یارخان : سی ای او رحیم یارخان رانااظہر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ لیاقت پور محمود الحسن شاہ کا مکروہ چہرہ آڈٹ آفیسر نے بے نقاب کردیا،اشیاء کے خود ساختہ ریٹ لگاکر پیسے ہڑپ کیے گئے،آڈٹ رپورٹ دبادی گئی،

آڈٹ آفیسر کوخریدنے کے لیے ایک لاکھ روپے سے زائد کی بولی لگادی گئی، سیکریٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کی اب بھی آنکھ نہ کھل سکی شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا

ماہ ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (مردانہ) لیاقت پور میں ہونے والی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جسکے پیرا نمبر 11,12,26میں آڈٹ آفیسر نے تحریر کیا کہ بوگس بلوں کی مد میں 13,50406روپے سرکاری خزانے سے نکلواکر ہڑپ کرلیے گئے ہیں

جب بلوں میں ظاہر کردہ اشیاء چیک کی گئیں تو وہ بھی پوری نہ نکلیں ان بوگس بلوں میں اشیاء کے خود ساختہ زائد ریٹ لگائے گئے اور سابقہ تاریخوں میں اخراجات ظاہر کرکے رقم نکلوائی گئی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آنے سے محمود الحسن شاہ،رانا اظہر اور رفیق قمر کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں اور پیراجات ختم کرانے کے لیے آڈٹ آفیسر کو خریدنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی بولی لگادی ہے

لیکن تاحال پیرا جات ختم نہ ہو سکے شہری نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آنے سے بھی سیکریٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی اب بھی آنکھ نہ کھل سکی چیف سیکریٹری پنجاب فوری کاروائی کریں جبکہ محمود الحسن شاہ،رانا اظہر اور رفیق قمر نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹ کا کچھ نہیں ہوتا ہم پیراجات جلد ہی ختم کرالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »