fbpx

پاک چائنا دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری ہو رہی ہے, ڈی پی او

CESC Mr Wang Rahim yar khan
رحیم یار خان :ڈی پی او عمرسلامت نے کہا ہے کہ پاک چائنا دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری ہو رہی ہے ۔ چائنیز ہنر مند پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ای ایس سی مسٹر وانگ اور ان کے وفد کے ساتھ اپنے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک چائنا دوستی لازوال ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری ہوتی چلی جا رہی ہے ۔ پاکستان کے طول وعرض میں تعمیر و ترقی کے کئی اہم منصوبوں کی تکمیل میں چائنیز ہنر مند کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستانی ان کی دلی قدر کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر وانگ نے ضلع رحیم یارخان میں موجود چائنیز انجینیئرز اور ہنر مندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے پر ڈی پی او عمر سلامت کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور ہمیں آپ کی دوستی اور تعلق بہت عزیز ہے ہم شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، انہوں نے اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت کو تحفہ پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
CESC Mr Wang Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close