سلیم ماچھی پولیس حراست میں فوت ہوا‘چوہدری عبدالعزیز

ch abdul aziz press confrence rahim yar khan news

رحیم یارخان :سیاسی شخصیت چوہدری عبدالعزیزنے حاجی نصیراحمد‘ عادل عزیز ودیگرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس تھانہ ائیرپورٹ نے اسے اوراس کے بیٹے کومقدمہ نمبر43/19بجرم 302ت پ میں ملوث کرکے زیادتی کی ہے کیونکہ سلیم ماچھی پولیس حراست میں فوت ہوا‘ ان کے ملازم راشداورمقتول سلیم ماچھی کے آپسی جھگڑے سے ان کاکوئی تعلق نہیں‘ پولیس نے اب قتل کے مقدمہ میں میرے ملازم تین افرادراشد‘ شاہداورخاتون نصیراں کوچالان جیل کردیاگیاہے جبکہ وہ اوران کابیٹاعادل عزیزعبوری ضمانت پرہیں‘ انہوں نے کہاکہ سابق ایس ایچ اوائیرپورٹ نذرحسین اورسابق ایس ایچ اواے ڈویژن اظہراقبال قتل کے مقدمہ میں ملوث ہیں‘ پولیس مقدمات کے حوالے سے ہمارے بیانات اورثبوت کواہمیت نہ دے رہی ہے بلکہ انہیں حراساں کیاجارہاہے‘ متاثرین نے آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ch abdul aziz press confrence rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close