fbpx

برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے مرکزی قافلہ صادق آباد سے روانہ ہوگا

ch jahanzaib people’s party

رحیم یار خان:پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہازیب کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس سے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ،چوہدری جہازیب،مرشد سعید ناصراور میزبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے چار اپریل شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاس سلسلہ میں پنجاب بھر سے آنے والے قافلوں کے استقبال کے لیے صادق آباد بائی پاس چوک میں کیمپ لگایا جائے گا اورضلعی رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے آنے والے کارکن بھی وہاںجمع ہونگے برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے مرکزی قافلہ صادق آباد سے روانہ ہوگا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کے اس وقت حکومت وقت پارٹی قیادت کو بلیک میل کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات قائم کررہی عوامی جماعت کے قائدین ان ہتھکنڈں سے گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حکومتی بیان کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اگر ایسا کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔اجلاس میں جہانگیر گوندل،آصف قذافی،فضل احمد سلیمی اوررانا شہباز اور دیگر نے بھی مشاورتی اجلاس میں خطاب کیا۔

ch jahanzaib people’s party

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »