fbpx

ہمارا گروپ بلدیاتی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا،عمرجعفر

رحیم یارخان ہم نے ہمیشہ شرافت، عزت اور خدمت کی سیاست کی ہے ضلع رحےم یارخان کیلئے ہمارے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہیں۔ ہمارا مرنا جینا عوام کے ساتھ ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر نے عبدالوحیدبھٹی سابق کونسلر سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ بلدیاتی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا اور اگر ملک میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ (ن) بھرپور حصہ لے گی اور تاریخ فتح حاصل کرے گی۔
تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملک میں بیروزگاری، بدامنی بڑھ گئی ہے۔ نیا پاکستان پر انے پاکستان کو نگل گیا ہے۔ لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
مسلم لیگی حکومت کے دور میں ملک نے لازوال ترقی کی ہے، موٹر ویز، بجلی کے خارخانے، ریلوے اور ملکی معاشی صورتحال دنیا کے سامنے تھی۔ تحریک انصاف کے دور میں ترقیکا پہیہ جام ہوگیا ہے۔
اس موقع پر عبدالوحید بھٹی نے کہا کہ رحیم یارخان کے تمام کونسلرز میاں امتیاز احمد اور چوہدری جعفر اقبال گجر ، چوہدری محمد عمر جعفر کی قیادت میں متحد ہیں اور ہم شہر کی ترقی کیلئے میاں اعجاز عامر کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر میاں اختر شاہین‘ حاجی محمد جمیل سابقہ کونسلرز، راﺅف عامل، میاں خلیق الرحمن، رانا خالد محمود، امجد رشید، رانا شیرافگن ایڈووکیٹ اور دیگر مسلم لیگی ورکرز موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »