fbpx

عوام کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،جہانزیب حسین

chairman committee jahanzeb

رحیم یارخان :ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی جہانزیب حسین لابرنے کہاہے کہ ترجیحی بنیادوں پرعوام کوصفائی ستھرائی‘ سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت دیگرمسائل کے حل پرتوجہ دی جارہی ہے‘ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بہتربنائی جارہی ہے‘ تجاوزات کے خلاف میرٹ پرکارروائی کی جارہی ہے۔رہنماء پی ٹی آئی چوہدری محمداشرف‘ فوزیہ عباس ودیگرکی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی شہرکے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی اورسیوریج نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلہ میں شب وروزکام کررہی ہے آنے والے دنوں میں عوام کودرپیش مسائل سے نجات ملے گی اس موقع پرچوہدری محمداشرف اورفوزیہ عباس نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات آپریشن میں غریب ریڑھی بانوں کوتنگ نہ کیاجائے اورمیرٹ پالیسی پرسختی سے عمل کروایاجائے۔

chairman committee jahanzeb

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »