تحریک انصافخبریںرحیم یارخان

چیئرمین میونسپل کمیٹی اورلیگی ممبران نے ایوان کوغنڈہ گردی اورلوٹ مار کازریعہ بنارکھاہے,محمداشرف

Chairman municipal committee

رحیم یارخان:اپوزیشن لیڈرمیونسپل کمیٹی چوہدری محمداشرف نے چوہدری محمدعلی‘ فوزیہ عباس‘ سردارجام فیاض حسین لاڑ‘ عبداللہ سبحان خان‘ طاہرخان‘ احمررضا‘ احمدمحمود‘ رانالیاقت علی‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری شوکت حیات‘ چوہدری نویداختر‘ چوہدری خضرحیات‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ شمیل مرزا‘ چوہدری محمدانور‘ جام عبدالمجیدلاڑ‘ حسان لی‘ محمدعامر‘ میاں عمرمنیر‘ سلمان چوہدری ودیگرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی اورلیگی ممبران نے ایوان کوغنڈہ گردی اورلوٹ مار کوزریعہ بنارکھاہے,
میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں کورم پورانہ ہونے اوربائی لازکی خلاف ورزی کرتے ہوئے خودساختہ اپوزیشن لیڈرکوسٹیج پربٹھانے کااحتجاج کرنے پروائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی‘ کونسلرزعبدالوحیدبھٹی‘ عالم خان‘ عمرحمیدودیگرکی جانب سے معززممبرچوہدری محمدعلی سے جھگڑااوردھکادے کرگرانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں‘
چیئرمین میونسپل کمیٹی نے اپنے چہیتے کونسلرزکے ساتھ مل کرسرکاری دکانیں کوڑیوں کے بھاؤاپنوں کونیلامی کے زریعے نوازنے کے لیے اجلاس کاانعقادکرنے کی کوشش کی اورسرکاری املاک کونقصان سے بچانے کے لیے احتجاج کرنے پراپوزیشن کوحق کی آوازروکنے کی خاطراوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں حق کی آوازدبانے کے لیے پہلے ہی کونسلرزشاہداسلام‘ چوہدری امین‘ عالم خان ودیگرکونسلرزکوجھگڑاکرنے کے لیے تیارکیاگیااورایوان میں پلانٹڈکارروائی کی گئی‘
انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ وائس چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علمبردارحسین ہاشمی مرحوم کی وفات پرپوراضلع سوگوارتھالیکن چیئرمین میونسپل کمیٹی نے لوٹ مار کے لیے مرحوم کی وفات کے باوجوداجلاس مؤخرنہ کیاجوقابل افسوس امرہے‘ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کاگذشتہ سے پیوستہ روزاجلاس نہیں میٹنگ ہوئی جس میں تقاریرکی گئیں اورایوان کاتقدس پامال کیاگیا‘ چیئرمین اوران کے چہیتے پہلے ہی نیب کے نرغے میں پھنسے ہوئے ہیں اورجلداپنے انجام کوجلدپہنچیں گے‘ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی میں بلدیاتی دورکے پہلے دن سے لے کرآج تک چیئرمین اعجازعامراوران کے چہیتوں نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف لوٹ مار کے لیے اجلاس منعقدکرناشروع کیے ہیں جبکہ عوام کے مفادکوہمیشہ نقصان پہنچایاگیا‘ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اوران کے کونسلرزکی کرپشن کے خلاف فیصلہ عوامی عدالت کرے گی اورکرپشن کاایک ایک پیسہ وصول کیاجائے گا‘ میونسپل کمیٹی کوگھرکی لونڈی بناکراپنوں کونوازتے ہوئے غیرقانونی نیلامیاں کرواکرسرکاری خزانے کونقصان پہنچایاجارہاہے‘
انہوں نے بتایاکہ کونسلرعالم خان کی جانب سے برادری کوگالی دینے کی ہوادی جارہی ہے جوبے بنیادہے‘ چیئرمین اوران کے حواری بے بنیادایشوبناکربرادری ازم کی سیاست کوپروان چڑھارہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ شہربھرکے سیوریج مسائل اورصفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات چیئرمین اوران کے چہیتے کونسلرزکی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے‘ چیئرمین اعجازعامراوران کے چہیتے کونسلرزکی لوٹ مار اورکرپشن کے خلاف آوازحق بلندرکھیں گے اورعوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے‘ اس سلسلہ میں وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی نے رابطہ کرنے پربتایاکہ اجلاس میں چیئرمین اعجازعامرنہ آئے تھے جس پرعظیم سولنگی نے بطورسینئرممبرسٹیج پربیٹھنے کااصرارکیاتو ایوان کی منظوری سے اپوزیشن رہنماء عظیم سولنگی کوسٹیج پربٹھایاتھا اوراجلاس کاکورم مکمل تھا۔

 

Chairman municipal committee

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button