بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر چندرا شیکھر نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی

چنائی(این این آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر چندرا شیکھر نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر کاروبار میں نقصان کے سبب پریشان رہتے تھے۔ اہلیہ سومیہ کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق چندرا کرکٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے جس میں خسارے کے سبب شدید پریشانی نے انہیں گھیر رکھا تھا۔ایک پولیس افسر کے مطابق چندرا شیکھر نے پنکھے کے ذریعے پھندہ لیکر خودکشی کی تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی وجہ سے متعلق کوئی تحریر برآمد نہیں ہوئی۔ یادرہے کہ چندرا شیکھر 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد وہ تامل ناڈو پریمیر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ تھے۔(رحیم یارخان)

 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close