fbpx

ہماری بچیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے ۔آصف مجید

chaudhry asif majeed mpa rahim yar khan
رحیم یارخان: ایم پی ا ے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ ہماری بچیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے وہ تعلیم کے شعبہ میں لڑکوں سے زیادہ نمبر حاصل کرتی ہیں ۔
بلاشبہ جنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات تعلیمی لحاظ سے اپرپنجاب سے پیچھے نہیں ہیں، پنجاب گروپ آف کالجزنے شعبہ تعلیم میں جس طرح ترقی کی ہے اس کے پیچھے انکی محنت طلباء وطالبات کی اعلی پیمانے پرتعلیم وتربیت ہے۔
محنت کرنے والے طلباء وطالبات نہ صرف اپنے اداروں، اپنے اساتذہ اور والدین کے لیے فخر کا باعث ہوتے ہیں بلکہ ملک کا روشن مستقبل ہوتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی تقریب تقسیم انعامات میں میٹرک سالانہ 2018ء میں 1084نمبرحاصل کرکے بہاولپور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ علی کو پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ کی جانب سے 4لاکھ روپے کاچیک دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جو طلباء طالبات انعامات حاصل نہیں کرسکے وہ ہمت نہ ہاریں خوب محنت کریں اگلے سال وہ بھی ونر بن سکتے ہیں۔پرنسپل پروفیسر محمدآصف جلیل نے کہاکہ پنجابگروپ آف کالجز کی روایت ہے کہ وہ ہرسال پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات اور اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اسی طرح کے لاکھوں روپے مالیت کے انعامات دیتا ہے تاکہ جذبہ برقرار رہے۔اس موقع پر انہوں نے طالبہ عائشہ علی ، انکے اساتذہ اور والد علی اصغر جو کہ کمپری ہنسو ہائی سکول میں شعبہ تدریس سے منسلک ہیں مبارکباد دی۔عائشہ علی نے کہاکہ میری اس کامیابی کے پیچھے میری محنت والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی حوصلہ افرائی اور اچھی تعلیم وتربیت کا بڑاعمل دخل ہے۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات بہالپور بورڈ طاہر حسین جعفر ی ، ودیگر موجودتھے۔

chaudhry asif majeed mpa rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »