fbpx

پولیس اہلکاروں کی بیوگان اور ورثاء کو مختلف مدات میں رقوم کے چیک تقسیم

رحیم یارخان : ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انصاف میں تاخیر بھی ایک طریقے سے انصاف کا قتل ہے۔ عوام الناس کے لیے پولیس کی خدمات چوبیس موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار کھلی کچہری میں عوام کے پولیس سے متعلق مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو انہوں نے واضع احکامات دے رکھے ہیں کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہم یے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل برؤے کار لائیں اور اس سلسلہ کو چوبیس گھنٹے جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ انصاف موقع پر اور فوری ہونا چاہیے جس کے لیے پولیس افسران کا کام ان کی تفتیش میں جو حقائق سامنے آئیں اسے ضبط تحریر میں لائیں اور جھوٹے اور سچے کے ثبوت گزار کر انہیں عدالت میں پیش کریں تاکہ انہیں کئے کی سزا یا پھر رہائی مل سکے انہوں نے اس موقع پر ضلع بھر سے آنے والے سائلین کی درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل سن کر ان کے ازالہ کے متعقلہ پولیس افسران کے نام احکامات جاری کر دئیے۔

دریں اثناء ڈی پی او عمر سلامت نے متوفی پولیس اہلکاروں کی بیوگان اور ورثاء کو محکمہ کی جانب سے مختلف مدات میں رقوم کے چیک تقسیم کئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »