fbpx

وزیر اعلی عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ

حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے:عثمان بزدار

لاہور : وزیر اعلی عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ، انتظامیہ اور متعلقہ حکام لا علم رہے
وزیر اعلی خود گاڑی چلا کر سائٹ پر پہنچے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کررہا ہوں، جلد دوبارہ آؤں گا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ کیا-

وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ اور متعلقہ حکام لا علم رہے -وزیر اعلی عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر سائٹ پر پہنچے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے سائٹ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیااور منصوبے پر کام کرنے والوں سے گفتگو کی-

وزیر اعلی عثمان بزدارنے منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے منصوبے کو جلد مکمل کر کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت مہیا کریں گے-

سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی-یہ دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا-

حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے-

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کررہا ہوں اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جلد دوبارہ آؤں گا-

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا-

ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں -منصوبہ آمد ورفت میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی-

rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »