چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نےFIAحکام کو چونا لگادیا

رحیم یارخان :لیاقت پور (خصوصی رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیاقت پور ملک نصراللہ نے FIAحکام کو بھی چونا لگادیا،

رپورٹ تاحال FIAبہاول پور میں نہیں بھیجی گئی جبکہ FIAکے انسپکٹر کو ملک نصراللہ نے بتایا کہ ہم نے رپورٹ بھیج دی ہے،

FIAحکام نے چیف آفیسر کے خلاف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ لکھنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ذرائع،

چیف آفیسر ملک نصراللہ اور عابد خان بلوچ کے مابین پیسوں کے معاملات طے پا گئے ہیں کہ رپورٹ FIAحکام کو نہیں بھیجنی،

تحصیل لیاقت پور کی 14غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں بجلی کی فراہمی پر FIAبہاول پور نے ہاؤسنگ اسکیموں کی NOCبارے چیف آفیسر لیاقت پور سے دو مرتبہ رپورٹ طلب کی تھی،

چیف آفیسر نے کرپٹ بلڈنگ انسپکٹروں عابد بلوچ سے رپورٹ طلب کی،رپورٹ کھڈے لائن لگادی گئی،5ہاؤسنگ اسکیموں کو جعلی NOC عابد بلوچ جام سعید وغیرہ نے دی تھی ذرائع۔

مقامی شہری حافظ عبدالغفار نے ڈی جی FIAہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو تحریری درخواست گزاری تھی کہ لیاقت پور میں شاہ رکن عالم،ستار ٹریڈرز،ماڈل سٹی فیز 1اور فیز 2،خیابان خورشید،احمد ٹاؤن،علی حسن ٹاؤن،راجہ ٹاؤن،خیابان رشید،غلام علی گارڈن،الفلاح ٹاؤن،مدینہ گارڈن اور ترنڈہ محمد پناہ میں اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی ہیں

انجینئر میپکو لیاقت پور،SDOمیپکو لیاقت پور،لائن سپریڈنٹ میاں نثار ساجد،ڈائریکٹر کمرشل میپکو ملتان اور چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان نے بھاری لاکھوں روپے رشوتیں لے کر بجلی فراہم کی ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 5کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے

ڈی جی کے حکم پر انسپکٹر FIAغلام عباس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیاقت پور کو مراسلہ تحریر کیا کہ 14ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ اور NOCکے متعلق رپورٹ FIAکو بھجوائیں چیف آفیسر نے FIAکے لیٹر کو کرپٹ بلڈنگ انسپکٹروں کے سپرد کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی لیکن 15دن گزرنے کے بعد FIAنے دوبارہ لیٹر جاری کیا

لیکن بلڈنگ انسپکٹروں نے رپورٹ چیف آفیسر کو نہیں بھجوائی جس پر غلام عباس نے بذریعہ فون چیف آفیسر ملک نصراللہ کو لیٹر کا واپسی جواب دینے کی تاکید کی تو ملک نصراللہ نے FIAکے آفیسر کو بھی چونا لگا دیا کہ ہم نے رپورٹ بھیج دی ہے

لیکن اندر کھاتے عابد خان بلڈنگ انسپکٹر نے چیف آفیسر کے ساتھ مل کر معاملہ ٹھنڈا کردیا ہے کہ رپورٹFIAکو واپس نہیں بھجوانی ذرائع کے مطابق عابد خان بلوچ،جام سعید،ارشاد کھرل نے فی ہاؤسنگ اسکیم 5لاکھ روپے رشوت لیکر شاہ رکن عالم،لیاقت پور کمرشل مارکیٹ،ماڈل سٹی ہاؤسنگ اسکیم،خیابان خورشید،علی حسن ٹاؤن کو جعلی NOCفراہم کی تھی اس لیے عابد بلوچ معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش میں لگاہوا ہے اور FIAکے آفیسران نے چیف آفیسر ملک نصراللہ کے خلاف لیٹروں کی رپورٹ نہ دینے

 FIAکے آفیسران کو غلط بیانی کرنے پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے تحریری رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button