fbpx

محکمہ صحت نے جعلی چائلڈ سپیشلسٹ کو پکڑ لیا

محکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹیم نے خان پور کے علاقہ ماڈل ٹائون میں چھاپہ مار کر جعلی چائلڈ سپیشلسٹ کو پکڑ لیا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہورکی جعلی اسناد رکھنے والے ڈاکٹر عقیل بخاری کا کلینک سیل کر کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ۤآفیسر ہیلتھ خان پور ڈاکٹر نجیب عالم نے ڈرگ انسپکٹر امجد فاروق اور دیگر ٹیم کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے 3 سال سے بچوں کا خصوصی معالج بن کر پریکٹس کرنے والے عقیل بخاری نامی جعلی ڈاکٹر کو پکڑ لیا جس کی ایم بی بی ایس ، ایف سی پی ایس اور ڈی سی ایچ کی اسناد جو کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کی ظاہر کی گئی تھیں وہ تمام بوگس تھیں ڈاکٹر نجیب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ عقیل بخاری نامی چائلڈ سپیشلسٹ نے اپنے کلینک پر جدید مشینری رکھی ہوئی تھی تاکہ لوگوں پر ان سہولیات کا تاثر پڑے پولیس کے ہمراہ چھاپہ کے بعد عقیل بخاری کے کلینک کو سیل کر کے عقیل بخاری کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ سٹی خان پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close