fbpx

ڈی سی ڈی پی او چائینز کیمپ نواز آباد کا دورہ

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ چائینز کیمپ نواز آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان بھی موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہترین روابط کے باعث ضلع میں سی پیک منصوبے خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئے جس پر تمام محکمے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنیز کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور پراجیکٹ کی تکمیل ہونے تک سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ تمام اداروں نے بہترین حکمت عملی اور مستحکم روابط کے باعث یہ اہم قومی فریضہ سر انجام دیا اور سیکورٹی معاملا ت میں ایک لمحہ کی غفلت بھی نہیں برتی۔انہوں نے کہا کہ اسی سپرٹ کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا اور منصوبہ کی تکمیل تک تمام اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی معاملات میں قطعی طور پر نرمی نہیں لائی جائے گی اور سیکورٹی کوحکومتی ہدایات کے مطابق قائم رکھا جائے گا۔
رحیم یار خان ;ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت انسداد ڈینگی/ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان سمیت محکمہ صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹیز، زراعت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ حالیہ موسم میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنا معاشرتی کردار ادا کرنا ہے جس کے لئے ڈینگی وائر س سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے ڈینگی کے خاتمے کے لئے ٹیم ورک کے تحت کام کریں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ضلع ہذا کے تمام سرکاری سکولوں کی چھتوں کو صاف کیا جائے جبکہ تمام سکولز کی جنرل صفائی کرائی جائے جس کے لئے ہیڈ سکول ٹیچرز اور متعلقہ اے ای اوز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے تحصیل سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی(برائے انسداد ڈینگی) کے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام وزٹ کی تصاویر فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کے چیف افسران اپنی حدود میں صفائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ میونسپل کمیٹیز اپنے سٹورز و دفاتر سے صفائی کا آغار کرے۔انہوں نے محکمہ انہار کو بھی کمیٹی کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی تمام محکموں کو ذمہ داریوں سے آگاہ کریں جبکہ شہریوں میں آگہی کے لئے سیمینارز اور واک کا بھی انعقاد کرایا جائے۔
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پولیو ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثہ میں وفات پانے والی رضاکار ہیلتھ ورکرخالدہ پروین کے ورثاء میں سرٹیفکیٹس اور امدادی رقم تقسیم کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی مہم کے دوران فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے بطور رضا کار فرائض کی ادائیگی کرنے والی خالدہ پروین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ان کے ورثاء کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
 
رحیم یار خاناسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمد وقاص رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی شکایات پر گذشہ ماہ سے فرنیچر مارکیٹ میں کریک ڈاؤن جاری ہے، فرنیچرز پر قیمتوں کا اندراج نہ کرنے، فرنیچر کی کوالٹی و بناوٹ کی تفصیلات واضح نہ کرنے پر شہر رحیم یار خان کی 44دکانوں کے خلاف ریفرنس اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان(مجاز اتھارٹی کنزیومر پروٹیکشن) کو دفتر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے بھجوائے گئے جس پر فوری ایکشنلیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے شنوائی کی اور دوکانداروں کا موقف سنا۔مذکورہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر پانچ دکاندراوں کو فی کس پانچ ہزار جرمانہ ہوا جس میں وڈ ان سٹائل، پرنس اینڈ تنویر فرنیچر مارٹ، نور محمد فرنیچر مارٹ، دبئی ہوم فرنیچر اور ہائی فرنیچر اینڈ انٹیریئر شامل ہیں جبکہ33دکانداران کو فی کس 2ہزار جرمانہ عائدکیا جس میں غوثیہ فرنیچر مارٹ، نیو پرنس فرنیچر،نعمان ارشد فرنیچر، عبید اللہ فرنیچر، انگلش صوفہ باڈی اینڈ فرنیچر، فرنیچر ٹاؤن، چنیوٹ فرنیچر مارٹ، میٹل وڈ فرنیچر، جاپان فرنیچر، عثمان پرویز فرنیچر پیلس، چوہدری فرنیچر پیلس، خالد فرنیچر باڈی، نیو سلمان فرنیچر پیلس، ایمپائر فرنیچر، علی فرنیچر، مون فرنیچر پیلس، نیو ریحان فرنیچر مارٹ، احمد فرنیچر، المصطفی فرنیچر، مغل برادرز، انٹر وڈ و دیگر شامل ہیں جبکہ پانچ دکانداران کو وارننگ دی گئی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close