چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لینڈ مافیا ساز باز

Cholistan Development Authority rahim yar khan news
لیاقت پور:  عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود کھربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لینڈ مافیا ساز باز کے نتیجے میں واگزار نہ کروائی جا سکی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیہ کھربوں روپے مالیت کی اراضی پر بدستور لینڈ مافیا قابض ہے لینڈمافیا کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف وغیرہ کی پشت پناہی بھی حاصل رہی ہے واحد بخش نمبردار موضع چاہ کندائی چولستان ضلع بہاولپور نے لینڈ مافیا محمد شہزاد وغیرہ سے600ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے عدالت عالیہ ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر عدالت عالیہ نے منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ اور کمنٹس طلب کئے کمنٹس میں یہ بات تسلیم کی گئی کہ محمد شہزاد وغیرہ سرکاری اراضی ناجائز قابض ہیں مگر تا حال قیمتی اراضی پر ناجائز قابضین بدستور فصلیں کاشت کر رہے ہیں واحد بخش نمبردار نے منیجنگ ڈائریکٹر چولستان کو درخواست دیتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ اگر600ایکڑ پر ناجائز کاشت شدہ فصل بحق سرکار قرق کرلی جائے اور اس کو فروخت کی جائے تو وہ ادارے کو مبلغ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے قیمت ادا کرنے کو تیار ہے منیجنگ ڈائریکٹر چولستان نے واحد بخش کی درخواست اور پیشکش پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Cholistan Development Authority rahim yar khan news
cda rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close