fbpx

چولستان میں بارشیں نہ ہونے سے ٹوبہ خشک جانور زندگی موت کی کشمکش میں

چولستان میں بارشیں نہ ہونے سے ٹوبہ خشک جانور زندگی موت کی کشمکش میں
رحیم یار خان: چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ڈویژن بہاولپور کے وسیع و عریض صحرا میں مقیم چولستانیوں کو صاف پانی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
موسمی شدت اور بارشیں نہ ہونے کے باعث چولستان کے ٹوبہ جات میں پانی کی کمی ہونے سے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بذریعہ پائپ لائن فراہم کئے جانے والے صاف پانی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا محمد سلیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چولستانیوں نے اپنے مویشی بھی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے صاف پانی کے مقامات پر منتقل کر دیئے ہیں اور ادارہ چولستانیوں اور ان کے مویشیوں کے لئے ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کسی ابہام کی گنجائش نہیں اور ادارہ کے ملازمین اپنی تمام تر توانائیاں چولستانی عوام کی خدمت اور تحفظ کے لئے بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ فیلڈ ٹیمیں اندرون چولستان میں جاکر چولستانیوں کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں اور ڈویژن بھر میں پانی کی قلت کے باعث چولستانیوں کے مویشیوں کی اموات بارے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر چولستانیوں کو چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق کوئی بھی مدد درکار ہو تو وہ ادارہ کے کنٹرول روم نمبر 062۔9250195 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے تمام محکموں کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، عوام کو ہر شعبے میں ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی صورت بھی شہری حکومتی اقدامات کے ثمرات سے محروم نہ رہ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل صادق آباد اور اس کے نواحی علاقہ سنجر پور کے دورہ کے دوران افسران اور مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد، رورل ہیلتھ سنٹر سنجر پور اور صادق آباد ، سنجر پور سمیت تحصیل میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مقامی تاجربرادری او رسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کرتے ہوئے شاہرات سے تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔
انہوں نے زیر تکمیل فلاح عامہ کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ کے تحت شفافیت اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے میونسپل اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے نئی مشینری خرید کی جا رہی ہے جس سے ضلع میں سیوریج و صفائی کے مسائل حل کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مکمل مانیٹرنگ کریں جبکہ عوامی مسائل کے حل اور اداروں میں سروسز کا معیار بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے ہیلتھ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہمارا طبی عملہ فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔
شہریوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز ، نرسز سمیت دیگر ہیلتھ سٹاف کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close