چولستان میں مزید 150 فلٹریشن پلانٹس مخیر حضرات کے عطیات سے لگائے جائیں گے

بہاولپور: یکم مئی ( )چولستان میں پہلے آر او فلٹریشن پلانٹ سے چولستانیوں کو صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی شروع ہو گئی،حکومت کا چولستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے احسن اقدام اب جانور اور انسان ایک ہی ٹوبے کا پانی نہیں پئیں گے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک آفتاب احمد پیرزادہ نے جام سر لائیوسٹاک فارم چولستان میں پہلے جدید آر او فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری تنویر جھنڈیر، ڈی جی ڈاکٹر منصور،ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر بخاری،ڈائریکٹر چولستان لائیوسٹاک ڈاکٹر علی رضا عباسی سمیت دیگرافسران اور چولستانی عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب چولستانیوں کو مضر صحت پانی نہیں بلکہ صاف اور صحت مند پانی میسر آئے گا۔یہ فلٹریشن پلانٹ لائیوسٹاک افسران نے اپنی مدد آپ کے تحت لگایا جس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایڈیشنل سیکرٹری تنویر جھنڈیر نے کہاکہ چولستان میں مزید 150 فلٹریشن پلانٹس مخیر حضرات کے عطیات سے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی جی ڈاکٹر منصور نے کہا کہ حکومت چولستانیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔حکومت کے وژن کے مطابق کام کرتے ہوئے بہت جلد چولستان کو بیماریوں سے پاک زون بنا دیا جائے گا۔تقریب کے آخر میں لائیوسٹاک فارم ملازمین میں عید کے تحائف اور عیدی بھی تقسیم کی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button