fbpx

عیسائی رضاکاران کو تربیت دینے کا فیصلہ,ڈی پی او منتظر مہدی

رحیم یارخان کریسمس کے موقع پر امن امان کے قیام کے لیے پولیس نے لائحہ تیار کر لیا عیسائی رضاکاران کو تربیت دینے کا فیصلہ۔

عیسائی برادری نے محکمہ پولیس کو بہترین، معاون اور خوش اخلاق قرار دے دیا۔ تھری لیئر سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی آفیسر کو ہدایات جاری۔

ڈی پی او منتظر مہدی کی زیر صدارت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اہم عہدے داران، پادریوں اور ذمہ داروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی، مشنری کلائیو بارکر، پادرری ڈینئل عمنیول، پاسٹر سہیل بابر، کامران شفقت، بشیر مسیح، ہارون جیکب، بابو مصور، بابوکامران، سلطان و دیگر پادریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میٹنگ سے خظاب کرتے ہوئے ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ محکمہ پولیس ان کی خوشیوں، غموں اور تقریبات میں شریک ہے اور انہیں ان کی خوشیوں کی مبارک باد پیش کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سلسلہ میں چرچ وائز مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کے پیپر ورک کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز ضلع بھر میں چرچز کا دورہ کرکے سکیورٹی معاملات کو ہر زاوئیے سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہمیں آپ کے تعاون بھی درکار ہے جس میں آپ ہمیں ہر چرچ کے قریبی مسیحی رضا کار درکار ہیں جو کہ پولیس کے ساتھ سکیورٹی کا حصہ ہوں گے اور اہم ترین کام تلاشی اور برادری کے افراد کی شناخت کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ جس پر ذمہ داران نے رضاکاروں کی لسسٹ جلد مرتب کر کے انچارج سکیورٹی برانچ کو دینے کا عندیہ دیا۔

جس پر ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ان منتخب رضاکاران کو پولیس لائن میں ان کی ڈیوٹی سے متعلق ایلیٹ فورس کے ماہر انسٹرکٹرز خصوصی تربیت دیں گے جس کی تاریخ اور وقت آپ کو بتادیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر عیسائی برادری سے پولیس سے متعلق مسائل یا شکایات کا پوچھا تو پاسٹر سہیل بابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی برادری محکمہ پولیس کی مشکور اور ممنون ہے پولیس نے ان کے تمام پروگراموں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے اور کر رہی ہے جس کی پورے حال نے تصدیق کی اور کہا کہ کوئی خاص مسئلہ نہیں اگر ہو بھی تو مقامی پولیس اور سکیورٹی برانچ بلا تاخیر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی۔

انہوں نے ڈی پی او امنتظر مہدی، ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی اور انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک وقوم کی سلامتی، امن وامان کی برقراری کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close