fbpx

کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں

رحیم یارخان ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ بھرپور طریقے سے شریک ہیں‘
ہمیں یقین ہے ہماری نئی نسل ہمارے اکابرین کی رہنمائی میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو مضبوط اور روشن ترین بنائے گی۔
یوم قائداورکرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چوہدری فاروق وڑائچ‘ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق‘ علامہ عبدالرؤف ربانی‘ چوہدری بشیراحمد‘ عمانوئیل عامی ودیگرکے ہمراہ کیک کاٹنے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود اپنے حلقے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کروں گا‘
تعلیم‘صحت اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے اس موقع پرمسیحی برادری کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close