شہریوں کی شکایات تمام افسران اپنی سطح پر ہی فوری حل کریں,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب نے سٹیزن فیڈ بیک کے تحت ضلعی محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات تمام افسران اپنی سطح پر ہی فوری حل کریں جبکہ شکایت کنندگان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔حکومتی اداروں کی سروسز سے مستفید ہونے والے شہریوں کی شکایات و تجاویز اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا شہریوں کو ریلیف کی فراہی میں تاخیر نہ کی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے سٹیزن فیڈ بیک کے ماہانہ اجلاس میں اداروں سے متعلق شہریوں کی شکایات اور محکمانہ اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیں۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار، اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی سمیت دیگر اداروں کے افسران موجود تھے۔سٹیزن فیڈ بیک اجلاس میں فوکل پرسن جام محمد نعیم نے اداروں کی شکایات سمیت دیگر اہم امور بارے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close