fbpx

صفائی ستھرائی اورسیوریج مسائل کوحل کیاجائے گا‘جہانزیب حسین

ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی جہانزیب حسین لابرنے کہاہے کہ صفائی ستھرائی اورسیوریج مسائل کوحل کیاجائے گا‘ عملہ محنت ولگن سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائے‘ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہرکے مختلف مقامات نوشہرہ مائنر‘ شاہی روڈ‘ سرکلرروڈ‘ وائرلیس پل کارات کے وقت دورہ کرنے کے بعدعملہ کوہدایات جاری کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ شہری اپنے گلی محلوں کوصاف ستھرارکھیں اورکوڑاکرکٹ سڑکوں پرنہ پھینکیں تجاوزات قائم نہ کریں شہرکوخوبصورت بنانے اورصاف ستھرارکھنے میں میونسپل کمیٹی سے تعاون کریں کیونکہ اس شہرکوخوبصورت بنانے میں ہم سب نے اپنامثبت کرداراداکرناہے تاکہ درپیش مسائل سے نجات پائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »