fbpx
خبریںرحیم یارخان

کلیریکل سٹاف اداروں کا اہم حصہ ہیں

clerical staff rahim yar khan news
رحیم یار خان :کلیریکل سٹاف اداروں کا اہم حصہ ہیں، مسائل حل اور مشکلات دور کریں گے، کلیریکل سٹاف و ملازمین کی پرموشن سمیت تمام مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے۔سرکاری ملازمین اداروں کی بہتری کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے محنت اور لگن سے کام کریں، کسی بھی اہلکار ملازم کے ساتھ بلا جواز کاروائی نہیں ہو گی۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم کے عہدیداران ضلعی صدر محبوب خان، جنرل سیکرٹری ندیم درانی، سینئر نائب صدر حسن رندھاوا، عمر اعجاز وڑائچ، نور احمد چنہ و دیگر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہواکیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیشہ سرکاری ملازمین کی پرموشن سمیت دیگرامورمیں درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے تاکہ چھوٹے ملازمین کے مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ملک مختار حسین کو ہدایت کی کہ کلیریکل سٹاف اور ملازمین درجہ چہارم کی پرموشن اور 17اے میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی مستقلی آرڈرز، تبادلہ جات کی ایڈجسٹمنٹ اور20نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کے حل کے لئے جلد ازجلد اقدامات کئے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین کو جائز حق مل سکے۔قبل ازیں ایپکا محکمہ تعلیم کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر کے کلیریکل سٹاف و ملازمین کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
clerical staff rahim yar khan

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close