کمانڈر بہاولپور کور کی خصوصی ہدایت پر چولستان میں فری آئی سرجیکل کیمپ

بہاولپور :کمانڈر بہاولپور کور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان آرمی نے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا مربوط منصوبہ تیار کیا ہے ۔

اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سر گرم ہیں۔
اس سلسلے میں 1سے 3 فروری  2021  تک فری میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ بہاولپور  کے تعاون سے چنن پیر / چک  DNB75 کے علاقوںمیں قائم کیا گیا۔

اس کے بعد فری آئی سرجیکل کیمپ 7 سے 15 فروری 2021 ،بیسک ہیلتھ یونٹ چکDNB    121 / کتھری بنگلہ تحصیل احمد پور ایسٹ کے علاقوں میں قائم کیا گیا ۔

اس فلاح کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے مورخہ 12 سے 17 اکتوبر 2021 تحصیل ہسپتال فورٹ عباس میں سیلانی انٹرنیشنل ویلفئیر ٹرسٹ ، ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کے تعاون سے آئی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کیمپ میں  غریب اور نادار مریضوں کے لئےامراض چشم کی تشخیص و علاج اور  مفت لیزر آئی سرجری کے ذریعے موتیے کے علاج کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نیز ،ضرورت مند افراد کو مفت چشمےاور ادویات بھی  بھی مہیا  کئے جائیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button