fbpx

کمرشل اور سکنی زمینوں کے فی مرلہ و ایکڑ قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے اجلاس

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت ajlas

کمرشل اور سکنی زمینوں کے فی مرلہ و ایکڑ قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا،جس میں 2019/20کے تحت سالانہ ڈی سی ریٹ مقرر کئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، فاروق قمر، آصف اقبال، کاشف ڈوگر، ایکسین ہائی ویز محمد کامران اکرم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، متعلقہ ریونیو افسران، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹرز سمیت چاروں تحصیلوں سے زمین مالکان نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا ہے تمام افسران زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اراضی کے نئے ریٹ مقرر کریں اور اگر کسی جگہ پر اراضی کے ریٹ کم ہوئے ہیں تو کمی کی وجوہات کو بھی سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا دارومدار حقیقی اعداد و شمار پر منحصر ہے لہذا تمام ریونیو افسران حقائق پر مبنی ریٹ مقرر کریں تاکہ اراضی کی خرید و فروخت سے حکومتی ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے زمینوں کے مقرر کئے جانے والے زرعی، کمرشل اور سکنی ریٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر متعلقہ تحصیلوں کے زمین مالکان کے اعتراضات کو بھی بغور سنتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ زمینوں کے نرخوں سے متعلق مقامی زمین مالکان کو اعتماد میں لیا جائے اور حقائق پر مبنی ریٹ مقرر کرنے کے لئے گذشتہ ایک سال میں ہونے والی خرید و فروخت کا فی مرلہ یا ایکڑ کے حساب سے سرکاری ریکارڈ کاجائزہ بھی لیا جائے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close