بہاولپور:کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت 36ترقیاتی سکیموں پر کام شروع

بہاول پور:ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال کی زیر صدارت ایک اجلاس دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون(CDP-I) اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو(CDP-II)اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام(Sustainable Development Program) فیز ون (SAP-I)کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت 36ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا جن میں بلڈنگز، ڈسٹرکٹ کونسل، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ہائی ویز کی مینٹیننس اینڈ ریپیئرز کی سکیمیں شامل ہیں جن کا تخمینہ لاگت 510.669ملین روپے ہے اور تمام ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 56ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا جن کا تخمینہ لاگت 460.187ملین روپے ہے اور اب تک 2ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ بقایا ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور اب تک 130.721ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے ہیں۔

سی ڈی پی فیز ٹو کے سپیشل پیکج کے تحت 89ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے جن کا تخمینہ لاگت 1200ملین روپے ہے اور اب تک 24ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ بقایا ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور اب تک 523.359ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام (SAP-I)کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت میپکو، ایس این جی پی ایل، پاک پی ڈبلیو ڈی ہائی ویز، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور محکمہ بلڈنگ کی 263ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا جن کا تخمینہ لاگت 468.931ملین روپے ہے اور اب تک 181ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں اور 433.568ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں جبکہ بقایا ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔اسی طرح پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام کے فیز ٹو (SAP-II)کے تحت 203ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا جن کا تخمینہ لاگت 439.232ملین روپے ہے اور اب تک 21ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ بقایا ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہین۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ وقت پر اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔ متعلقہ افسران فیلڈ میں جا کر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی پراگریس ڈیش بورڈ پر آن لائن آپ لوڈ کی جائیں۔

Exit mobile version