پولیسرحیم یارخان

کنسٹیبلان کی بھرتی تحریری امتحان کے خواجہ فرید کالج اور کالج برائے خواتین سنٹرز بنادئیے گئے

رحیم یارخان : پنجاب پولیس میں کنسٹیبلان کی بھرتی کے امیدواروں کا تحریری امتحان کے خواجہ فرید کالج اور کالج برائے خواتین سنٹرز بنادئیے گئے۔ امتحان سی ٹی سی کے زریعہ 6 دسمبر بروز اتوار 10 بجے دن لیا جائے گا۔ امیدواروں کو اپنی سلپس اور دیگر کاغذات ہمراہ لانے کی ہدایت کورونا 19کی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے امیدروار سنٹرز میں داخل ہو سکیں گے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دوڑ کے مرحلے تک کامیابی حاصل کرنے والے پنجاب پولیس رحیم یارخان میں بطور کنسٹیبل بھرتی کے امیدواروں کا تحریری امتحان بروز اتوار 6 دسمبر 10 بجے دن سی ٹی سی کے ذریعہ لیا جائے گا جس کے لیے خواجہ فرید کالج ابو ظہبی روڈ اور کالج برائے خواتین سکھر اڈا رحیم یارخان سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

امتحان میں شمولیت کے لیے آنے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ CTC کی ویب سائٹ (www.ctc.org.pk) سے اپنی رول نمبر سیلپ ڈاؤن لوڈ کر کے ہمراہ لائیں گے اور اس کے ساتھ اصل جمع شدہ چالان، اصل شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں گے۔

ان کے بغیر امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہو سکیں گے، امتحانی سنٹر میں سیگریٹ، موبائل فون، کیلکولیٹر، نوٹ بک و دیگر کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائسسز لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے، امیدروار صرف امتحانی گتہ اور سیاہ مارکر ساتھ لائیں گے۔ اسی طرح COVID-19 سے بچاؤ کے لیے تمام امیدوراروں کو احتیاطی تدابیر جس میں فیس ماسک، لائن بناتے وقت باہمی 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہو گا اور کوئی بھی باہمی گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں گے۔ امیدورار مقررہ وقت دس بجے سے پہلے اپنے سنٹرز میں داخل ہو جائیں گے بعد ازاں داخلہ نی مل سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button