صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے تسلسل میں تقریبات کا سلسلہ جاری

 Consumer Protection council Rahim yar khan

رحیم یار خان:ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی جانب سے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے تسلسل میں تقریبات کا سلسلہ جاری، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمد وقاص رسول تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ 15مارچ1983سے صارفین کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس دن صارفین کی شکایات و تجاویز کو بین الاقوامی سطح پر سنا جاتا ہے اور دنیا بھر میں یہ دن منایا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو صارفین کے حقوق اور تحفظ کے متعلق قوانین بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ، ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور اتھارٹی ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن/ڈپٹی کمشنر، تحصیل اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان صارفین کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور صارفین کی جانب سے موصول شکایات کا میرٹ پر فوری فیصلہ کیا جاتا ہے  

 Consumer Protection council Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »