15جون سے قبل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری

coordination committee ijlas
رحیم یارخان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،
اجلاس میں ڈائیلائسسز سنٹر لیاقت پور، گورنمنٹ بوئز سکول ججہ عباسیہ کے لئے10کلاس رومز اور گورنمنٹ پرائمری سکول عثمانیہ کالونی کی از سر نو تعمیر کی منظوری۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو، فنانس اینڈ پلاننگ)ڈاکٹر جہانزیب حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز محمد کامران اکرم، ایکسین ایم اینڈ آر حسنین زیدی، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب فنڈز کو دیانتداری سے استعمال میں لاتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی امور سے منسلک ادارے آپسی روابط کو مستحکم بنائیں اور کوئی بھی ادارہ کسی دوسرے ادارہ کی سروسز کو نقصان پہنچانے سے قبل این او سی ضرورحاصل کرے گا بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والے اداروں کے افسران کے خلاف مقدمات درج کرائیں جائیں گے۔انہوں نے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمہ سے متعلق تمام مسائل ماہانہ میٹنگ میں اجاگر کریں تاکہ بروقت انہیں حل کیا جا سکے۔
انہوں نے15جون سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبہ میں سست روی کے حوالہ سے آگاہ کیا جائے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے ہیلتھ، ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،شوگر سیس اور ہائی ویز سے متعلقہ سکیموں کے بارے میں محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔
coordination committee ijlas

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close