fbpx

کورونا وائرس سے بچاؤ,موٹر سائیکل آگہی یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

رحیم یار خان :صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر، حکومتی احکامات اور عوامی آگہی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے موٹر سائیکل آگہی یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت پاک فوج کے افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں، عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کے مکمل خاتمے سمیت اپنے آپ کو گھروں میں محدودکرنے تک ہم مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن وسائل اور ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے موٹر سائیکل سوار گلی محلوں اور دیہاتوں میں جاکر عوام کو اس مرض کے اثرات اور سے محفوظ رہنے بارے آگہی فراہم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اس وائرس کو ہم خود اپنے ساتھ اپنے گھروں تک لیکر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری مارکیٹس، بازاروں اور تمام خریداری مراکز پر دوسرے افراد سے محدود فاصلہ برقرار رکھیں اور حکومت کی جانب سے عوام کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر ذمہ داری سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close