رحیم یارخان میں کرونا ایمرجنسی کیلئے فنڈ کے قیام کااعلان کردیا گیا

رحیم یار خان:جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن نے” کرونا ایمرجنسی” کیلئے فنڈ کے قیام کااعلان کردیا.جماعت اسلامی نے اپنی تمام تر تنظیمی سرگرمیاں معطل کرکے کارکنان ارکان و ذمہ داران کو کرونا سے "بچیں اور بچائیں  اگاہی مہم "کا بھی آغاز کردیا ہے
ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی و ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر انوار الحق نے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران وعہدیداران کے اجلاس میں کیا.
انھوں نے کار کنان پر کرونا ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ کارکنان کرونا سے عوام کو بچانے کیلئے حکومتی ہدایات عوام الناس تک پہنچائیں.
انھوں نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے لگایا گیا لاک ڈاؤن سے جہاں کرونا وائرس کے پھلاؤ میں کمی آئے گی وہیں عام دیہاڑی دار مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو گا الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی مخیر حضرات کے تعاون سے مستحقین کیلئے میدان عمل میں ہےانھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دیہاڑی دار مزدوروں قلی خوانچہ فروش ریڑی بانوں سمیت بیوہ یتیموں اور نادار مستحق خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کابندو بست کررہی ہے مخیر حضرات ملک و قوم پر مسلط اس مشکل وقت میں دست تعاون بڑھاتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ راشن اور نقد رقوم کیساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت غرباء و مستحقین کی امداد کی جاسکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close