رحیم یارخان میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دکانداران کے خلاف ایکشن

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کا کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دکانداران کے خلاف ایکشن،ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عملد درآمد نہ کرنے والے کاروباری مراکز کو بند کر دیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں دکانیں سیل اور جرمانے عائد کئے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر خانپور ملک فاروق احمد نے خانپور کے بڑے نجی شاپنگ مال پر کارروائی کرتے ہوئے کورونا لاک ڈاؤن اورحفاظتی اقدامات نظر انداز کرنے پر سیل کر دیا

جبکہ دوران مانیٹرنگ خلاف ورزی کی مرتکب 3دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو نے بھی خلاف ورزی کی مرتکب متعدد دکانوں کو سربمہر کیا اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3500سے زائد بوری گندم برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالہ کی۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی مجسٹریٹس نے اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے 995مارکیٹس کا وزٹ کیا اور خلاف ورزی کے مرتکب 60دکانداروں کو1لاکھ12ہزار جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سبزی و فروٹ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہرحیم یار خان : ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سبزی و فروٹ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی رحیم یا رخان کا دورہ کیا۔

انہوں نے اپنی زیر نگرانی مختلف پھل و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مکمل کرایا اور مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کے معیار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سبزی و پھل مارکیٹ میں کورونا سے بچاؤ کے لئے جاری حکومت ہدایات پر جزوی عملدرآمد کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام اور سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و فروٹ منڈی میں خرید و فروخت کے لئے آنے والے ہر شخص کو حفاظتی اقدامات بارے آگہی فراہم کی جائے اور کوئی بھی سبزی وپھل فروش بغیرماسک کے کاروبار نہ کرے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت اور روزگار کو رواں دوا ں رکھنے کے لئے کیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص بھوک سے متاثر نہ ہو اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے امور زندگی انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گرانفروشی کی روک تھام کے لئے پرائس کنٹرول متحرک ہیں جبکہ عوام کو اشیاء روز مرہ کی نرخوں سے آگہی کے لئے ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں خریداری کے لئے آئے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں اور معیار بارے استفسار کیا اور کسٹمر کی شکایت پر ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر مارکیٹ کمیٹی حکام کو متعلقہ دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا میں انسدادی و حفاظتی اقدمات، کورونا سے متاثرہ و مشتبہ زیر علاج مریضوں، حفاظتی کٹس کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

کورونا وائرس کے کنفرم اور مشتبہ مریضوں کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرزو پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سازو سامان و کٹس کی فراہمی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ نہ صرف جاری رکھا جائے

بلکہ حفاظتی سامان و کٹس کا ریکارڈ مکمل اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی ثمینہ اشرف نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور اندورون ملک ٹرانسپورٹ سروسز کے آغاز کے باعث انتظامیہ اور عوام کو مزید ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور اس ضمن میں حکومتی اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا کلیدی کردار ہے کہ وہ عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد بارے آگہی فراہم کرے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بیرون ممالک فلائٹس سے آنے والے ضلع کے مسافروں کی رپورٹس، سکریننگ کے عمل، ہاؤس کورنٹائن کی درخواستوں سے متعلقہ قواعدو ضوابط بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی ثمینہ اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی آگہی کے لئے این آر ایس پی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔انہوں نے عوام میں کورونا وائرس سے تحفظ بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے این آر ایس پی کی حکمت عملی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے ثمرات عوام تک
پہنچانے کے لئے باہمی مشاورت و رضا مندی سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25/30فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے گڈز ٹرانسپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومتی کمی کے فیصلے ثمرات تمام اشیاء روزمرہ کی قیمتوں پر نظر آنے چاہیے جس کا سب سے بڑا ذریعہ گڈز ٹرانسپورٹ ہے لہذا ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس پر اجلاس میں موجود گڈز ٹرانسپورٹرز حاجی عبدالعزیز، چوہدری رستم علی، محمد سلیمان خان سمیت دیگر کی مشاورت سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25/30فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گڈز ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اڈوں پر اس فیصلے کے بینرز آویزاں کریں جبکہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 080033444پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »