رحیم یارخان میں کورونا وائرس سے 3خواتین جابحق ،8میں تصدیق

رحیم یارخان: کورونا وائرس کے وار جاری‘ 3 خواتین جان بحق‘ تعداد 240 ہوگئی‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ڈاکٹروں سمیت 8 افراد وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں ایس او پیز کے تحت گھر میں آئسولیٹ کردیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ تین خواتین 50 نجیب بی بی‘ 21 سالہ منزہ بی بی اور 50 سالہ پروین بی بی زندگی کی بازی ہارگئیں۔محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ڈاکٹر سمیت 8 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا

جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔

محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مریضوں کی لسٹ میں وائرس سے متاثرہ افراد کے نام ڈاکٹر وقار احمد‘ڈاکٹر عبدالحکیم‘عبداللہ بگٹی‘بچل‘حاجرہ خالد‘امتیاز احمد‘ فخر حسین اور محمد عظیم ہیں۔

محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5742جبکہ اموات کی تعداد 240 تک جا پہنچی‘صحت یاب ہونے والے 5433 ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button