fbpx

رحیم یارخان میں کرونا وائرس کا شبہ مزید 9 افراد ہسپتال منتقل

رحیم یارخان: کرونا وائرس کا شبہ مزید 9 افراد ہسپتال منتقل‘ تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ‘ 24 سالہ شخص کی رپورٹ مثبت آ گئی‘ دیگر کی رپورٹ کا انتظار‘

قرنطینہ سینٹر منتقل۔تفصیل کے مطابق حبیب کالونی کے رہائشی 24 سالہ محمد سکندر‘ وہیہ بنگلوز کی 20 سالہ لائبہ بتول‘ 23 سالہ طلحہ‘ 58 سالہ نیر فاطمہ‘ 24 سالہ زبیر اختر‘ ڈہرکی کا 45 سالہ عبدالرزاق‘ نیازی کالونی کا 60 سالہ

عبدالقدیر‘ سکول بازار کا 10 سالہ محمد حسن اور خانپور کا 36 سالہ محمد طارق کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا

جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کر دیئے 24 سالہ محمد سکندر کی رپورٹ مثبت آ گئی دیگر کی رپورٹ کا انتظار ہے انتظامیہ نے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »