رحیم یارخان میں300سے زائد تبلیغی جماعتوں کے افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ

189 تبلیغی جماعتوں کےممبران سمیت7مزید ٹیسٹ بھجوائے گئے ہیں۔

رحیم یار خان :ضلع میں انسداد کورونا سرگرمیوں کے تحت فیلڈ ٹیموں نے بیرون ممالک سے آئے 6ہزار473، کوٹسبزل پر 10399 اور1699کی شیخ زید ہسپتال میں قائم فلو فلٹر کاﺅنٹرکے ذریعے سکریننگ کی گئی۔
ضلع میں41کورونا کےکنفرم مریض جبکہ189تبلیغی جماعتوں کےممبران سمیت7مزید ٹیسٹ بھجوائے گئے ہیں۔
یہ اعداد وشمار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کمانڈر60برگیڈبرگیڈئیر عاطف مجتبیٰ اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسداد کورونا میں بتائے گئے۔
اجلا س میں بتایا گیا کہ 300سے زائد تبلیغی جماعتوں کے افراد کے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں جنہیں مرحلہ وار بھجوایا جائے گا
تحصیل لیاقت پور قرنطینہ سنٹرسے چارسدہ سے آئی تبلیغی جماعت کے رابطہ
میں رہنے والے7مقامی افراد کو14دن قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ٹیسٹ منفی
آنے پر گھر بھیج دیا گیا۔
ہیلتھ حکام نے بتایا کہ کنفرم آنے والے افراد کے رابطہ میں رہنے والے افراد کی
ٹریسنگ اور سکریننگ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام افراد کو قرنطینہ
سنٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ضلع کے قرنطینہ سنٹرز میں120سے زائد مشتبہ افراد کو رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ اور شیخ زید ہسپتال
انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ آپسی محکمانہ روابط کو مزید مستحکم بنائیں تاکہ
کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس میں احساس کفالت پروگرام ، گندم خریداری مہم سمیت دیگر امور کا
جائزہ لیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close