fbpx

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرتاجروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ڈی سی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرتاجروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ڈی سی
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے دوران حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ
افسران خود اور اپنے ماتحت عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں ،
دفاتروں میں کوئی بھی افسر اور عملہ ماسک پہنے بغیر فرائض کی ادائیگی نہیں کر ے گا
اور نہ ہی دفاتروں میں ماسک پہنے بغیر سائلین و دیگر شہریوں کو داخل ہونے دیا جائے ۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ فور ی طور پر مقامی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کو حکومتی ہدایات سے آگاہ اور ان پر عملدرآمد کا پابند بنائیں ۔
خلاف ورزی کی صور ت میں کاروبار ی مراکز سربمہر اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کار وبار ی مراکز ، عوامی مقامات پر کور ونا سے بچاﺅ کے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب افراد کے خلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے۔
شہری کسی صور ت بھی ماسک کے بغیر خریدار ی یا دیگر معمولات زندگی کی انجام دہی کے لئے باہر نہ نکلیں۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، فارو ق احمد اور ارشد وٹو نے مختلف مارکیٹس اور کار وباری مراکز کا وزٹ کیا اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد دکانیں سربمہر کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔
افسران نے خر یداری کے لئے آئے شہریوں میں بھی آگہی فراہم کی کہ وہ اپنی اور اپنے پیارو ں کی زندگیوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close