رحیم یارخان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہو رہاہے،شوکت علی لالیکا

رحیم یار خان:صوبائی وزیر عشر و زکواة شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

کورونا ایک عالمی وباءاجتماعی کوششوں سے ہی اس کی شدت کو کم اور پھیلاﺅ کو روکا جا سکتا ہے،

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رمضان المبار ک کے مقدس مہینہ میں عوام کی سہولت کے لئے مختلف اشیاءروزمرہ کی قیمتوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے تاکہ کور ونا کے باعث متاثر ہونے والے طبقات کو معاشی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، رمضان بازار اور گندم خریداری مراکز کے دورہ کرتے ہوئے کہی ۔

دورہ کے دوران انہوں نے ضلع میں کورونا کی صورتحال، انسدادی اقدامات، طبی سہولیات، ایس ا وپیز پر عملدرآمد، رمضان بازار وں ، گندم خریداری ، امن و امان سمیت دیگر عوامی بہبود کے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواة چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری مسعود احمد، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی ا واسد سرفراز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید سمیت دیگر موجو دتھے۔

صوبائی وزیر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ کی عوام کو وبائی مرض کورونا سے محفوظ رکھنے اور روزمرہ معمولات زندگی میں ایس او پیز کے ساتھ آسانیاں لانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں تاکہ شہریوں کو ایسے مشکل حالات میں بھی روزمرہ زندگی میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں کورونا سے تحفظ بارے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے جس میں ارکان پارلیمنٹ، علماءکرام، اساتذہ سمیت تمام با اثر طبقات کی خدمات حاصل کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس ا وپیز کی خلاف ورزی کسی صور ت قابل معافی نہیں ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ پنجاب حکومت کی درخواست پر پاک فوج بھی انتظامیہ کی مدد کے لئے دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے ایسے حالات میں ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو انتظار و قطار کی زحمت سے بچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور آخری رمضان تک رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاءروزمرہ کے معیار و مقدار اور نرخوں میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے ضلع میں چینی کا سٹاک اور نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ گندم خریداری مہم کے بھی تمام اہداف حاصل کئے جائیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں رواں ماہ کورونا کے سب سے زیاد ہ مثبت کیس رپورٹ ہوئے اور اس وقت مثبت ایکٹیو کیسز کی تعداد 812ہے جبکہ ضلع میں کورونا وباءنے مجموعی طور پر 4093شہریوں کو متاثر کیا جس میں سے3119صحت یاب اور 162اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں کورونا وائر س کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جسے84سے بڑھا کر123بیڈز پر کر دیا گیا ہے اور 12وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں

۔انہوں نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال کے50بیڈز پر مشتمل میڈیکل وارڈ کو بھی کورونا مریضوں کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید وینٹی لیٹر بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں آکسیجن فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور بیک اپ بھی دستیاب ہے اگر آکسیجن سپلائی میں تعطل نہ آیا تو حالات قابل کنٹرو ل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج بھی ضلعی انتظامیہ، پولیس و دیگر ادار وں کی مد د کے لئے دستیاب ہے اور سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنے شہریوں کو اس وباءسے محفوظ رکھا جا سکے۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر میں3ہزار533انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزیوں پر9لاکھ 71ہزار جرمانہ سمیت مقدمات درج کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے اہداف کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ز ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے محکمہ خوراک کی معاونت کر رہے ہیں۔

ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ پولیس کورونا ایس ا وپیز پر عملددرآمد ، اشیاءروزمرہ کی قیمتوں کو کنٹرول اور دیگر مفاد عامہ کے کاموں میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہتے ہوئے اپنے تعاون کو یقینی بنا رہی ہے ۔انہوں نے ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بارے بھی بریفگ دی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button