رحیم یارخان

رحیم یار خان میں 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 19 ہوگئی

رحیم یار خان آج تک نیوز کے مطابق  ملک کے دیگر شہریوں کی طرح رحیم یار خان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے رحیم یار خان میں مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح رحیم یارخان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے ایک مریض پہلے ہی سے زیر علاج تھا اور تین کورونا وائرس سے متاثر افراد کا تعلق تبلغی جماعت سے ہے جن کو تین روز قبل نورے والی مسجد سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور یہ تبلیغی جماعت کے افراد کا تعلق ملایشیا،انڈونیشیا اور افریقہ سے ہے جبکہ آج رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں چار خواتین بھی ہیں جن کا تعلق صادق اباد کے علاقہ احمد پور لمہ سے ہے حال ہی میں ایران سے آٗئی ہیں

ایک مریض کا تعلق صوبہ خیبر پخنونخوا سے ہے اور باقی مریض مقامی ہیں ان تمام متاثرین کو آئسو لیٹ کر دیا گیا ہے اور صادق اباد کے علاقہ محمد پور لمہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور ان افراد سے تعلق رکھنے والوں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کیونکہ ان افراد سے تعلق رکھنے والوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اس سے قبل اج ہی پنجاب کے ایک اور شہر سیالکوٹ میں بھی 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 3277 سے بھی بڑھ  گئی ہے اور اس وائرس کا شکار 50 افراد جابحق بھی ہو چکے ہیں 215 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں ملک میں لاک ڈاون جاری ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا مگر چین کے طبی ماہرین حکومت کو 30 اپریل تک لاک ڈاون کو بڑھانے کی تجویز دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button