fbpx

رحیم یارخان کے مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

رحیم یارخان :ضلع رحیم یارخان کے مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصد یق ہوگئی‘

اہل خانہ سمیت علاقہ بھر کے 30سے زائد افراد کے سوائپ لے کر لیبارٹری روانہ کر دئیے‘متاثرین کوگھروں میں قرنطینہ کردیا گیا۔
تحصیل خانپور کے علاقوں ماڑی اللہ بچایا اور خانپور شہر کے رہائشی دو افراد محمد اظہر اور صفدر عباس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ورثاء نے انہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا‘

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نجیب عالم نے دونوں متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد اظہر محنت مزدور کے سلسلہ میں کراچی میں رہائش پذیر تھا‘

گھر والوں سے ملنے کیلئے بستی ماڑی اللہ بچایا آیا ہوا تھاجبکہ صفدر عباس لاہور میں محنت مزدور کرتا ہے‘

ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نے بتایا کہ دونوں متاثرہ مریضوں کی ٹریول ہسٹری موجود ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد اور ان سے ملنے والے 30سے زائد افراد کے کورونا وائرس کے سوائپ حاصل کرکے انہیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کو ماڑی اللہ بچایا اور خانپور کے شہری علاقوں میں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »