fbpx

رحیم یارخان والوں کے لئے خوشخبری

رحیم یار خان کورونا وائرس سے متاثرہ مزید33افراد صحت یاب ضلع میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 82ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا ڈاکٹرز پیرا میڈیکس، محکمہ صحت، شیخ زید ہسپتال، ریسکیو1122،پولیس اور تعاون کرنے والے دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو خراج تحسین۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ فراہم اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر تمام محکموں نے قومی جذبے سے سرشار ہو کر خدمات سر انجام دیں اور آج الحمد اللہ ہمارے ضلع میں 82مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد اور اجتماعی کوششوں سے ہم نے کورونا کو شکست دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں 119افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس میں سے 4افراد کی اموات ہوئیں۔

دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

ضلع میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس سٹاف کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے کورونا کے زیر علاج اور صحت یاب ہونے والے مریضوں اور سرویلنس سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر کورونا وائرس سے جانبحق ہونے والے مریضوں کی روح کے ایصال ثواب، زیر علاج مریضوں کی صحت یابی اور اس وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »